اپنی ہی عزت تار تار کردی اور، پنجاب میں بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا باپ اور دادا گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Faisalabad: Two van drivers arrested for raping, blackmailing university student
FILE PHOTO

پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں 18 سالہ لڑکی کے والد اور دادا کو مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ مدیحہ جو کہ والدہ کی موت کے بعد اپنے والد اور دادا کے ساتھ رہ رہی ہے، اس کے خونی رشتوں نے ہی اس کی عزت تار تار کردی۔

ملزمان مبینہ طور پر لڑکی پر وحشیانہ تشدد، اس کے ناخن کھینچنے سمیت شدید جسمانی نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو منشیات فروشی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مجبور کیا۔تحقیقات جاری ہیں کیونکہ حکام اس کیس میں مزید شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بہنوں، بیٹیوں اور دیگر حقیقی رشتوں میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

پاکستان میں جنسی زیادتی کے واقعات میں پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں مختلف علاقوں میں تواتر کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

Related Posts