ڈاکٹر سعدیہ کمال کے صدر پی ایف یوجے بننے پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات

تازہ ترین

تازہ ترین

Dr. Sadia Kamal elected President of PFUJ

اسلام اآباد:ڈاکٹر سعدیہ کمال پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر منتخب ہوگئیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ کہنہ مشق صحافی، لکھاری اور دانشور ڈاکٹر سعدیہ کمال نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نائب صدر اور سینئر نائب صدر منتخب ہو چکی ہیں جبکہ قائمقام صدر کے فرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں۔

Dr. Sadia Kamal

ڈاکٹر سعدیہ کمال سیاسی، سماجی، صحافتی تحریکوں میں ہمیشہ آگے نظر آتی ہیں اور اسلام آباد میں اپنی الگ شناخت بنانے کے باوجود سرائیکی وسیب کے مسائل اور انکے حل کیلئے کوشاں رہتی ہیں۔

صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی ڈاکٹر سعدیہ کمال کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ وہ صحافتی کمیونٹی کے حقوق کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گئی۔

ڈاکٹر سعدیہ کمال نے صحافت، اور ادب میں اپنا بہت خوب نام کمایا ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے اسلام آباد میں بطور صحافی اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہیں۔

Dr. Sadia Kamal

ڈاکٹر سعدیہ کمال صاحبہ کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خوبیوں سے نوازا ہے اور اب وہ شہر اقتدار میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی صدر منتخب ہو گئیں۔

Related Posts