بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی سے ٹکرانے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Met Dept third alert: Arabian Sea depression moves northeast

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا نظام سائیکلون میں تبدیل ہو رہا ہے جو پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ نظام فی الحال لکش دیپ وادی کے قریب موجود ہے اور اس کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کی امید ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ رفتار اور شدت کے لحاظ سےابتدائی پیش گوئیاں اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ لینڈ فال کا امکان بتاتی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بیان کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ کم دباؤ کا یہ نظام ایک سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا جو کراچی سمیت پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

شہریوں اور اسٹیک ہولڈرزخاص طور پر ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صورتحال کے بدلتے ہی سرکاری اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری سے باخبر رہیں۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مزید اپ ڈیٹس جاری کی جاسکیں۔

Related Posts