کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں آسمان پر بادل جم گئے ہیں اور آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارش کے 40 فیصد امکان کا اشارہ کیا، جس میں درجہ حرارت 22 ڈگری سے کم اور نمی کی سطح 77 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی بادل چھائے ہیں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے سے سمندری ہوائیں تھم گئی ہیں جب کہ نمی کے زیادہ تناسب کے باعث درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے، آج منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
پی ایم ڈی کے ارلی وارننگ سینٹر نے قبل ازیں ایڈوائزری جاری کی تھی کہ بلوچستان سے آنے والی شمال مغربی صحرائی ہوائیں پیر سے شہر کو متاثر کرنا شروع کر دیں گی جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ زیادہ نمی کی وجہ سے گرمی اصل درجہ حرارت سے زیادہ شدید محسوس ہو سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








