بلوچستان کے ضلع ژوب میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ژوب کے علاقے سیبکزئی میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیاجاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔ دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے یا حادثاتی طور پر ہوا؟ یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ کے قریب 6 اور 7اکتوبر کی درمیانی شب دھماکہ ہوا جس میں مبینہ طور پر چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اس دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل بی) نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں تین غیر ملکی شہری ہلاک جبکہ 17 دیگر زخمی ہوئے۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ یہ دیسی ساختہ بم حملہ تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ہی دھماکے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دے دیا گیا۔

Related Posts