نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، آخری تاریخ 14اکتوبر ہے، سربراہ ایف بی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف بی آر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 14اکتوبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرنز 14اکتوبر تک جمع کرائی جاسکیں گی جس کے بعد نان فائلرز کی کیٹگری ختم ہوجائے گی۔ ایف بی آر کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے۔ رواں برس اہم اقدامات اٹھائیں گے۔

گفتگو کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نان فائلرز بڑا مسئلہ ہیں اور یہ درست ہے لیکن اس سے بڑا مسئلہ انڈر فائلرز ہیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو غلط ڈیٹا دینا قانونی طور پر جرم ہے۔ یہاں صورتحال یہ ہے کہ ہمارے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیاں سیلز ٹیکس چوری کرتی ہیں۔

سربراہ ایف بی آر نے کہا کہ حکومت آگے جا کر نان فائلرز کے بیرونِ ملک سفر پر بھی پابندی عائد کرے گی۔ ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں اور ہمارے ہاں سیلز ٹیکس چوری کیاجارہا ہے۔ بینک چوری اور ایف بی آر میں غلط ریٹرن جمع کرانا ایک جیسا ہی جرم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسٹم سائیڈ پر اسمگلنگ کا مسئلہ بہت بڑا ہے۔ کسٹم کی پورٹس پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کام ہورہا ہے جو دسمبر تک فعال ہوں گی۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن 3 یا 6 ماہ کا کام نہیں ہے بلکہ اس کیلئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

Related Posts