کراچی، بچوں کے ہسپتال میں نومولود کے انتقال پر لواحقین کا طبی عملے پر تشدد

تازہ ترین

تازہ ترین

بچوں کے ہسپتال
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

کراچی میں بچوں کے ہسپتال قومی ادارۂ اطفال (این آئی سی ایچ) میں نومولود انتقال کرگیا، جس پر لواحقین نے طبی عملے پر تشدد کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق این آئی سی ایچ میں انتقال کر جانے والے بچے کی حالت پہلے ہی تشویشناک تھی جب اسے رات گئے نجی ہسپتال سے قومی ادارۂ اطفال میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بچے کی زندگی بچانے کیلئے اسے انکیوبیٹر پر شفٹ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے دیکھ بھال اور انکیوبیٹر پر رکھنے کے باوجود خون بہہ جانے کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا، جس پر لواحقین مشتعل ہو کر ایمرجنسی نیونیٹل ایریا میں داخل ہوگئے اور ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسز اور سکیورٹی عملے پر بھی حملہ کردیا۔

واقعے کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں جن میں مشتعل افراد کے ڈاکٹرز پر تشدد اور لواحقین کو ہسپتال کی کھڑکیوں اور دروازوں کے ساتھ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہسپتال کا عملہ خود کو محفوظ کرنے میں ناکام رہا۔ لواحقین کی مارپیٹ کے باعث طبی عملہ بھی مشتعل ہوگیا۔

طبی عملے، ڈاکٹرز اور نرسز نے این آئی سی ایچ کے باہر مظاہرہ کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں اور اسپتال انتظامیہ لواحقین کے تشدد سے طبی عملے کو بچانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ عملےکا کہنا ہے کہ اگر ہمیں تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو کل سے او پی ڈی کا بائیکاٹ ہوگا۔

Related Posts