مریم نواز کا پی آئی اے خریدنے، نئی ائیر لائن بنانے پر غور، نواز شریف نے تفصیل بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی ائیر لائن پی آئی اے خریدنے اور نئی ائیر لائن بنانے پر غور کر رہی ہیں، نواز شریف نے تفصیل بتا دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے مشورہ کیا کہ وہ پی آئی اے کو خریدیں گے اور ایک برینڈ نیو ائیر لائن اسٹیبلش کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک شخص جو وزیر تھا، چھپا بیٹھا ہے، عمران خان کے دور میں اس نے کہا تھا کہ قومی ائیر لائن کے پائلٹس جعلی ڈگری رکھتے ہیں، اول تو ایسا نہیں تھا، لیکن اگر تھا بھی تو کیا یہ کہنے والی بات تھی؟

گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے پی آئی اے کو خرید کر نئی ائیر لائن اسٹیبلش کرنے پر مشورہ کیا ہے، اس کے تحت نئی ائیر لائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جائے گا۔ میں نے مریم سے کہا کہ آپ پی آئی اے بھی خرید سکتے ہیں، نئی ائیر لائن قائم کرلیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ائیر پنجاب کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سے براہِ راست نیو یارک، لندن، ٹوکیو، ہانگ کانگ اور دنیا کے ہر شہر میں جاسکتی ہے، میرا خیال ہے کہ ائیر لائن کے معاملے پر غور ہورہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے بہت صبر سے کام لیا ہے، مجھے مت چھیڑیں۔

Related Posts