عمران خان کا وکیل اغوا کے بعد بازیاب، انتظار پنجوتھا کا بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

انتظار پنجوتھا
(فوٹو: آن لائن)

حسن ابدال: پنجاب میں پولیس مقابلے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے اغوا کیے گئے وکیل کو بازیاب کرالیا گیا ہے، جس کے بعد مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے انتظار پنجوتھا کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرایا، مبینہ اغوا کر عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ انتظار پنجوتھا نے اپنے اغوا کی تاریخ 8 اکتوبر بتائی۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انتظار پنجوتھا نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مجھے 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا جس کا مقصد 2 کروڑ روپے تاوان کا حصول تھا، مجھے بہت مارپیٹ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اغوا کار پشتو بول رہے تھے، سمجھ نہیں سکا کیا بات ہورہی تھی۔

وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ “ہمیں 3 سے 4 گھنٹوں سے سفر کرایا جارہا تھا، کہاں سے یہاں تک لایا گیا، نہیں جانتا، مجھے آج شام تک باندھ کر رکھا گیا تھا”۔ یاد رہے کہ عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا رواں ماہ کی 8 تاریخ سے لاپتہ تھے جن کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ میں کیس بھی کیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آج سے 2 روز قبل یقین دہانی کرائی کہ عمران خان کے فوکل پرسن اور وکیل انتظار پنجوتھا آئندہ 24 گھنٹوں میں بازیاب ہوجائیں گے۔ عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کی بازیابی کو پنجاب پولیس کا بڑا کارنامہ سمجھا جارہا ہے۔

Related Posts