امریکا نے 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کردیں، 19بھارتی کمپنیاں بھی شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

پابندیاں عائد کردیں
(فوٹو: دی گارڈین)

واشنگٹن: امریکا کی جو بائیڈن حکومت نے 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن میں 19بھارتی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے دنیا بھر کی 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا جن میں روس کو جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر لگائی گئیں۔

امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگ لڑی جارہی ہے، اس میں مدد کرنے والوں کے خلاف امریکا اور اتحادی ممالک اسی طرح کے اقدامات کرتے رہیں گے۔ امریکا نے 19 بھارتی کمپنیوں اور 2 بھارتی شخصیات کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت کی پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیاں روس کو الیکٹرانکس، کمپیوٹر اور ایوی ایشن کے آلات فراہم کر رہی تھیں۔ دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا شکار کمپنیوں نے بھارت کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

Related Posts