ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ہانگ کانگ
(فوٹو: سماء ٹی وی)

مونگ کوک: پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے، فیصلہ کن میچ بھی آج ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں اپنا مسلسل چوتھا میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کے خلاف اپنا میچ ہار جانے والی ٹیمز میں جنوبی افریقہ، یو اے ای اور بھارت بھی شامل ہیں۔

قومی ٹیم نے مونگ کوک میں کھیلے گئے ہانگ کانگ سپر سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4وکٹس سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین ہورہا ہے۔

پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل کے میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو جیتنے کیلئے 108 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 6 اوورز پورے ہونے سے ایک گیند قبل ہی ہدف حاصل کرکے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

عامر یامین 24 جبکہ فہیم اشرف 19 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ محمد اخلاق اور آصف علی نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے 32، 32 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 107رنز بنائے تھے۔

 

Related Posts