دورۂ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پہلا میچ کل ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، پلیئنگ الیون کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پہلی بار ون ڈے میچ میں محمد رضوان کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، پاکستان اور میزبان ٹیم آسٹریلیا کے مابین پہلا ون ڈے کل 4  نومبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی پلیئنگ الیون ٹیم میں کپتان محمد رضوان کے علاوہ عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔

قومی ٹیم آسٹریلیا میں میزبان کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کی کپتانی کے فرائض پیٹ کمنز انجام دیں گے۔ 3 ون ڈے میچز میں شامل پہلا میچ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اپنا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز 14نومبر سے شروع ہوگی۔

Related Posts