پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست ہوئی ہے، سری لنکا نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات ک مطابق ہانگ کانگ میں منعقدہ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کو ہونے والے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی ٹیم صرف 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی طرف سے دھننجیا لیکشن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کے باعث پاکستانی ٹیم دباؤ کا شکار رہی۔
جواب میں سری لنکا نے 73 رنز کا ہدف محض تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور میچ میں چھ گیندیں باقی تھیں۔ اس فتح کے ساتھ سری لنکا نے ہانگ کانگ سپر سکسز 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جو کہ کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپ مقابلے کا اختتام ثابت ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








