یومِ قائدِ اعظم اور کرسمس ڈے: اہم قومی و سیاسی شخصیات کے تہنیتی پیغامات

تازہ ترین

تازہ ترین

یومِ قائدِ اعظم اور کرسمس ڈے: اہم قومی و سیاسی شخصیات کے تہنیتی پیغامات
یومِ قائدِ اعظم اور کرسمس ڈے: اہم قومی و سیاسی شخصیات کے تہنیتی پیغامات

پاکستان کے لیے آج 25 دسمبر کے دن خوشیوں کا مزہ دوبالا ہوگیا، ایک طرف قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش منا رہی ہے  جبکہ دوسری جانب مسیحی برادری کے کرسمس ڈے کی مذہبی تقریبات  پر اہم قومی و سیاسی شخصیات نے مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یومِ قائد کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  کہا کہ ہم مستقبل بین عظیم رہنما کے طور پر قائد اعظم محمد علی جناح کا احترام کرتے ہیں۔ 

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلے ہی یہ بات دیکھ لی کہ اپنے الگ وطن کے بغیر مسلمان ہمیشہ دوسرے درجے کے شہری رہیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دو قومی نظریہ آج بھی مستند ہے اور ہم نے برصغیر سے آزاد ہو کر پاکستان حاصل کیا، یہ بانئ پاکستان قائدا عظم محمد علی جناح کا ہم پر عظیم قرض ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  تمام مسیحیوں کی مذہبی تقریباتِ کرسمس پر مسرت ہونے کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرسمس کے موقعے پر مسیحیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دُعا ہے کرسمس منانے والے تمام لوگ خوشی، امن وامان اور سکھ چین سے مذہبی تقریبات میں شریک ہوں۔ 

ٹوئٹر پر مسیحی برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے  ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میں پاکستان میں بسنے والے اور دنیا بھر میں موجود مسیحیوں کو کرسمس کی  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ خصوصی طور پر میری مبارکباد بھارتی ریاست اڑیسہ میں بسنے والے ان مسیحی بہن بھائیوں کے نام ہے جو ہندوتوا نظرئیے کے تحت حکومتی مخاصمت کا شکار ہیں۔ 

https://twitter.com/peaceforchange/status/1209692942044188672

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرسمس کے موقعے پر دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر تعمیرِ پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر کہا کہ ہم بانئ پاکستان کی اعلیٰ بصیرت کی پاسداری کرتے ہوئے نئے پاکستان میں  اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج خوبصورت قوم کے بانی کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بابائے قوم نے اپنی جدوجہد کے ذریعے مسلمانوں کو ایک الگ وطن دیا جہاں ہم آج محفوظ ہیں اور آزادی سے اپنے مذہبی فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔ 

قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے حوالے سے ٹوئٹر پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے جبکہ قائد اعظم عظیم پارلیمانی بصیرت کے حامل رہنما رہے۔

بانی پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قائد اعظم نے لوگوں کو آئینی آزادی دینے کا درس دیا۔ ہم ان کی دانائی، قیادت اور تحفۂ پاکستان کے لیے بے حد شکرگزار ہیں۔ 

Related Posts