پاکستان کے لیے آج 25 دسمبر کے دن خوشیوں کا مزہ دوبالا ہوگیا، ایک طرف قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش منا رہی ہے جبکہ دوسری جانب مسیحی برادری کے کرسمس ڈے کی مذہبی تقریبات پر اہم قومی و سیاسی شخصیات نے مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یومِ قائد کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم مستقبل بین عظیم رہنما کے طور پر قائد اعظم محمد علی جناح کا احترام کرتے ہیں۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلے ہی یہ بات دیکھ لی کہ اپنے الگ وطن کے بغیر مسلمان ہمیشہ دوسرے درجے کے شہری رہیں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دو قومی نظریہ آج بھی مستند ہے اور ہم نے برصغیر سے آزاد ہو کر پاکستان حاصل کیا، یہ بانئ پاکستان قائدا عظم محمد علی جناح کا ہم پر عظیم قرض ہے۔
We honor Jinnah Sahib as the great leader who saw the future, and predicted that without their own homeland Muslims would remain second grade citizens. The two nation theory stands vindicated today. We, the free of the sub-continent, owe a great debt to him. https://t.co/Qlvo4IpDoM
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 25, 2019
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
ہمارے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2019
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسیحیوں کی مذہبی تقریباتِ کرسمس پر مسرت ہونے کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔
Wishing Christians in Pakistan and around the world a very merry Christmas
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 25, 2019
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرسمس کے موقعے پر مسیحیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دُعا ہے کرسمس منانے والے تمام لوگ خوشی، امن وامان اور سکھ چین سے مذہبی تقریبات میں شریک ہوں۔
Merry Christmas to all celebrating. May we spread happiness, joy, and peace on this occasion.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 25, 2019
ٹوئٹر پر مسیحی برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میں پاکستان میں بسنے والے اور دنیا بھر میں موجود مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ خصوصی طور پر میری مبارکباد بھارتی ریاست اڑیسہ میں بسنے والے ان مسیحی بہن بھائیوں کے نام ہے جو ہندوتوا نظرئیے کے تحت حکومتی مخاصمت کا شکار ہیں۔
https://twitter.com/peaceforchange/status/1209692942044188672
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرسمس کے موقعے پر دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر تعمیرِ پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے۔
کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں خصوصاً پاکستان میں رہنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔قیام پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابلِ فخر کردار ادا کیا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 25, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر کہا کہ ہم بانئ پاکستان کی اعلیٰ بصیرت کی پاسداری کرتے ہوئے نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔
قائداعظم کے وژن کی پاسداری کرتے ہوئے نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 25, 2019
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج خوبصورت قوم کے بانی کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بابائے قوم نے اپنی جدوجہد کے ذریعے مسلمانوں کو ایک الگ وطن دیا جہاں ہم آج محفوظ ہیں اور آزادی سے اپنے مذہبی فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔
Today on Quaid e Azam's birthday, we pay tribute to the founding father of our beautiful nation who, through his struggle, secured Muslims a separate homeland, where today we are safe and can practice our religion freely. #ThankYouJinnah pic.twitter.com/WJQcHbIGcK
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) December 25, 2019
قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے حوالے سے ٹوئٹر پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے جبکہ قائد اعظم عظیم پارلیمانی بصیرت کے حامل رہنما رہے۔
بانی پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قائد اعظم نے لوگوں کو آئینی آزادی دینے کا درس دیا۔ ہم ان کی دانائی، قیادت اور تحفۂ پاکستان کے لیے بے حد شکرگزار ہیں۔
Pakistan was founded to be an inclusive state. This is a Pakistan of all minorities. Quaid e Azam was a leader of great Parliamentary foresight. He preached constitutional freedoms of people and liberties. We are grateful for his wisdom, leadership and the gift of Pakistan. pic.twitter.com/ESdk4mJ9ja
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) December 25, 2019
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








