جانئے اس انڈین فلم کے بارے میں جس میں کِسنگ سینز کی بھرمار ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ میں کسنگ سینز فلم کا حصہ ہوتے ہیں لیکن ایک فلم ایسی بھی ہے، جس میں تو جناب والا کسنگ سینز کی بھرمار ہوگئی ہے۔ 

جی ہاں ایک انڈین فلم ایسی بھی ہے جس میں ناظرین کو راغب کرنے کیلئے 30 کسنگ سین شامل کیے گئے لیکن اس کے باوجود یہ فلم بالی وڈ کی سب سے بڑی فلاپ فلموں میں شامل ہو گئی۔

یہ فلم ہے “3G – اے کلر کنیکشن”، جو 2013 میں ریلیز ہوئی۔ ہارر تھرلر پر مبنی یہ فلم نیل نتن مکیش اور سونال چوہان کے مرکزی کرداروں کے ساتھ بنائی گئی۔

مہوش حیات کی سنجے دت کے ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

فلم میں تقریباً 30 کسنگ سینز تھے، جو اس وقت کے مقبول بولی وڈ فلم “مرڈر” سے بھی زیادہ تھے۔

فلم کو ریلیز کے بعد ناظرین اور نقادوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کا بجٹ 13 کروڑ روپے تھا، لیکن فلم صرف 5.48 کروڑ روپے (نیٹ گراس) کما سکی۔

فلم کی ناکامی نے اداکارہ سونال چوہان کو بری طرح متاثر کیا، جس کے بعد وہ خاموشی سے بولی وڈ سے دور ہو گئیں اور دیگر زبانوں کی فلموں میں کام شروع کر دیا۔ تاہم تین سال بعد انہوں نے فلم “پلتن” کے ذریعے بولی وڈ میں واپسی کی۔

Related Posts