جاپان کا پاکستان سے آٹو امپورٹ پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Japan asks Pakistan to lift auto import restrictions
(فوٹو؛ فائل)

جاپانی حکومت نے پاکستان سے سرکاری ترقیاتی امدادی منصوبوں پر کام کرنے والے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور آٹو موبائل مینوفیکچررز پر عائد امپورٹ پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ معاملات ٹوکیو میں منعقد ہونے والے جاپان پاکستان اعلیٰ سطح کے اقتصادی مکالمے کے آٹھویں اجلاس کے دوران زیر بحث آئے۔

اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے اقتصادی سیکشن کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق جاپان نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کی مسلسل پابندی کرے۔

جاپانی نمائندوں نے پاکستانی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ وزارت اقتصادی امور کے ذریعے ٹیکس اور کسٹم چھوٹ کے طریقہ کار کو آسان بنائے اور دو طرفہ بین الاقوامی معاہدوں کو بہتر انداز میں سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ارکان اسمبلیوں کا بھی کم میں گزارا نہیں ہوتا، شہریوں کی تنخواہ 1000 ڈالر مقرر کرنے کی درخواست

جاپان نے سروس ٹیکس چھوٹ کے طریقہ کار کی وضاحت طلب کی اور تکنیکی تعاون کے منصوبوں پر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بہتر رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے خصوصی اقتصادی زونز میں کم از کم ٹیکس کے تقاضے ختم کرنے، موجودہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، اور جاپانی کاروباری افراد کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کی تجویز دی۔

اس کے علاوہ جاپانی حکام نے مونو سوڈیم گلوٹامیٹ پر پابندی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس پر جزوی طور پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور صنعتی مقامات بشمول خصوصی اقتصادی زونز کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دینے کی سفارش کی۔

جاپانی کمپنیوں کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں مواد کی درآمد پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔

Related Posts