سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، بسوں کی خریداری کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
منگل کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تصدیق کی کہ رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں خریدی جائیں گی اور یہ شہر کی اہم شاہراہ، شارع فیصل پر چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس سال شارع فیصل پر ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔
جانتے ہیں پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی پر برسانے کیلئے آنسو گیس کے شیل کتنے میں خریدے؟
شرجیل میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس میں کسی قسم کی رکاوٹ سندھ حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ یوٹیلیٹیز کی منتقلی کی وجہ سے پیش آئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دو دن بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ذریعے ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کیا جائے گا، جسے انہوں نے کراچی کے شہریوں کے لیے پی پی پی کا تحفہ قرار دیا۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ یلو لائن بی آر ٹی کے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں کراچی انڈسٹریل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندے کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ ہدف بھی ظاہر کیا کہ جام صادق پل کے کام کو آئندہ آٹھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








