چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں ہفتے کو پہلا روزہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک،سدیر سمیت دیگرشہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی میڈیا میں بتایہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سدیر اور تمیر میں چاند نظر آیا۔

رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب میں کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ تھوڑی دیر میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار دو مارچ کو ہوگا، جبکہ تراویح ہفتہ یکم مارچ کو ہوگی۔

قبل ازیں مضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین مرکزی کمیٹی مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ہوا۔

کمیٹی ارکان نے پشاور میں خود بھی چاند دیکھنے کی کوشش کی، لاہور اور کراچی سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

کمیٹی کو فیصل آباد، چترال سمیت ملک بھر کی زونل کمیٹیوں سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد شام گئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے اور یکم رمضان اتوار دو مارچ کو ہونے کا اعلان کردیا۔

Related Posts