شہریوں کیلئے بری خبر! کراچی میں عید کی تعطیلات کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

karachi weather
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں کل (پیر) سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

کل سے درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں یہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دن کے وقت شدید دھوپ رہے گی جبکہ رات کے اوقات میں موسم نسبتاً بہتر ہوگا۔

شہر میں اس وقت شمال مشرقی ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں فضائی آلودگی کی سطح بھی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ فضائی آلودگی کے پیمانے کے مطابق شہر میں آلودگی کی سطح 145 پرٹیکیولیٹ میٹر تک جا پہنچی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر سمجھی جاتی ہے۔

آلودگی کی اس سطح کے باعث شہریوں کو سانس کی بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

کراچی میں 22، اسلام آباد میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 16، پشاور اور مظفرآباد میں 12، کوئٹہ میں 7، گلگت میں 5 اور مری میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مقبوضہ جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں موسم خشک رہے گا۔

سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 12، لیہہ میں منفی 1، جبکہ پلوامہ اور بارہ مولا میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Posts