بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک، ویڈیو نے عوام کے ہوش اڑا دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فضائیہ
(فوٹو: انڈیا ٹوڈے)

بھارتی فضائیہ کا طیارہ ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا جیٹ طیارہ جام نگر میں گر کر تباہ ہوا جو معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے بعد ایک پائلٹ کی لاش جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں برآمد کیا گیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد وائرل ہونے والی ویڈیو میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے والے طیارے کو ٹوٹی ہوئی حالت میں جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ تیسرا حادثہ ہے  جبکہ اس قسم کے حادثات بھارتی فضائیہ کے حفاظتی معیارات پر سوالیہ نشان ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے دفاعی نظام کمزور کردیا۔

گزشتہ ماہ 7 مارچ کو ایک ہی روز بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے تھے جن میں لڑاکا طیارہ جیگوار بھی شامل تھا، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں کرپشن کے باعث بھارتی فضائیہ کو مسلسل حادثات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔

Related Posts