ڈرامے کی شوٹنگ: تھپڑ لگنے سے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔ مدیحہ امام

تازہ ترین

تازہ ترین

مدیحہ امام
(فوٹو: آن لائن)

معروف اداکارہ مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کے باعث میرے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی ہے، اداکار فیصل قریشی نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عید کے موقعے پر نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ میں اپنے ایک کان سے کم سنتی ہوں۔ اس موقعے پر موجود سینئر فنکار فیصل قریشی نے کہا کہ یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے۔

گفتگو کے دوران فیصل قریشی نے کہا کہ مدیحہ امام کے ساتھ ایک سیٹ پر یہ واقعہ ہوا تھا۔ اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں، تاہم مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madiha Imam-Basar (@madihaimam)

اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ ایک سیٹ پر درپیش صورتحال کے باعث یہ ہوا۔ ساتھی اداکار نے تھپڑ رسید کیا، جس کا اثر میرے کان پر ہوگیا اور اب میں ایک کان سے کم سنتی ہوں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں۔

مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ اداکاری آسان کام بالکل نہیں۔ میزبان رابعہ انعم نے سوال کیا کہ جس نے مارا تھا، کیا آپ نے اسے معاف کردیا؟ مدیحہ امام نے کہا کہ ظاہر ہے جان بوجھ کر یہ کون کرے گا؟ غلطی سے ان سے لگ گیا۔ اس لیے معاف کردیا ہے۔

اس موقعے پر اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر سے زوردرا تھپڑ کھایا۔ عموماً یہ ہوتا ہے کہ لڑکی سے تھپڑ لگ سکتا ہے تاہم مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے تو خواتین اداکاراؤں کو نہیں مارا جاتا، دکھایا جاتا ہے کہ تھپڑ مارا گیا ہے۔

Related Posts