کراچی: آئندہ 2 روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

کراچی میں آئندہ 2 روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک بھی جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو روز تک گرمی بڑھے گی۔ جمعے کے روز درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، ہفتے کو بھی پارہ 37 سے 39ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں کراچی میں شمال مغرب سے چلنے والی ہوائیں گرم اور خشک ہوں گی جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری خشک اور گرم موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کے باعث دفاتر اور گھروں میں پنکھوں اور ائیر کنڈیشن کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 34ڈگری ہے۔

Related Posts