پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان پر فائرنگ کے مجرم کو 2 بار عمر قید اور 15 لاکھ روپے کی سزا سنادی گئی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
ہفتہ کو گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم کو دو الگ الگ عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
عدالت نے حملے میں 4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی، عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نوید کیخلاف تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی، ملزم نوید نے 7 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر وزیر آباد تھانہ سٹی کی حدود میں فا ئرنگ کی تھی۔
عدالت نے ملزم نوید کو نومبر 2022 میں وزیر آباد میں خان پر حملے کے دوران دہشت گردی اور پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل کا مجرم پایا۔ دو عمر قید کی سزاؤں کے علاوہ، نوید کو اس واقعے کے دوران چار دیگر افراد کو زخمی کرنے پر تین سے پانچ سال تک قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








