دیکھئے ویڈیو: لندن میں پاکستانی سفارتکار کا وہ اشارہ جس نے بھارتیوں کی چیخیں نکال دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ویڈیو سے لی گئی اس تصویر میں پاکستانی سفارتکار کو مخصوص اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹو ٹائمز آف انڈیا

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی مظاہرین کا ڈراما اس وقت تماشہ بن گیا جب پاکستانی ہائی کمیشن کے دفاعی اتاشی تیمور راحت نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر بندروں جیسی حرکتیں کرنے والے انڈینز کو ان کی زبان میں جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

واقعہ لندن میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی لابی نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر ایک ”نام نہاد پرامن احتجاج“ کا ڈھونگ رچایا۔ بھارتی مظاہرین نہ صرف نفرت انگیز نعروں سے ماحول کو پراگندہ کر رہے تھے بلکہ پاکستانی سفارت خانے کی حرمت کو بھی پامال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کے دفاعی اتاشی تیمور راحت نے بھارتی جھوٹ اور منافقت کا پردہ چاک کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو علامتی انداز میں بھارت کا انجام یاد دلایا، جس پر بھارتی میڈیا اور ان کے حواری سیخ پا ہو گئے۔

پاکستانی اتاشی کے ہاتھوں میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کی تصاویر تھیں، وہی ابھی نندن جو 2019 میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں زندہ گرفتار ہوا تھا اور جسے پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باعزت طور پر رہا کیا تھا۔

پاکستانی قوم اپنے دفاعی اتاشی تیمور راحت کے جراتمندانہ عمل پر فخر کرتی ہے۔ دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا وقت کی ضرورت ہے۔ بھارت جتنا چاہے جھوٹ بولے، پاکستان کے حوصلے بلند ہیں اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

Related Posts