شہر قائد میں ابر رحمت برسنے والی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

Bay of Bengal cyclone may impact coastal Sindh, Karachi
FILE PHOTO

موسم کا حال بتانے والے نے شہر قائد میں ابر رحمت برسنے کا امکان ظاہر کردیا، 5 مئی کی شام کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 5 مئی کی شام سے تیز آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 5 مئی کی شام کراچی میں شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا تاہم وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کیلئے تیار ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران،کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Related Posts