طیارہ حادثے کے بعد مسافر مگرمچھ  اور سانپوں سے گھرے ہوئے’ دلدل میں 36 گھنٹے تک کیسے زندہ ر ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکائی نیوز)

بولیویا میں ایمازون جنگلات میں ایک چھوٹا طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران مگر مچھوں سے بھرے دلدل میں جا گرا تاہم حکام نے تمام افراد کو ریکسیو کرلیا۔  

بولیویا کے سرکاری حکام نے بتایا کہ طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جس کے بعد مسافر اور پائلٹ نے دلدل میں گھرے ہوئے طیارے کی چھت پر پناہ لی۔

پائلٹ اینڈریز ویلاڑے کے مطابق وہ “بڑے مگرمچھوں” سے گھرے ہوئے تھے جو ہم سے صرف تین میٹرفاصلے پر تھے جبکہ دلدلی پانی میں بہت سے سانپ بھی دیکھے۔

پائلٹ کے مطابق طیارے کا انجن میںخرابی پیدا ہونے کی وجہ سے انہیں اٹانوماس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی اور وہ ایک دلدلی جھیل میں لینڈ کرگئے۔

بولیویا کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر ولسن ایویلا نے بتایا کہ تین خواتین، ایک بچہ اور 29 سالہ پائلٹ  کو بچا لیا گیا ہے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر روبن ٹورس نے کہا کہ طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد “کئی قیاس آرائیاں” سامنے آئی تھیں تاہم ملکی اداروں نے مشترکہ طور پر مسافروں کو زندہ بچالیا۔

Related Posts