ملیر کالا بورڈ میں ریلوے لائن کے قریب دھماکا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛فائل)

کراچی کے گنجان اباد علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب سے گزرنے والی ریلوے لائن پر ہونے والے دھماکے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ رات گئے ہونے والے دھماکا ریلوے لائن کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

ایسٹ زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی)عثمان غنی نے کہا ہے کہ دھماکا کریکر حملہ ہوسکتا ہے تاہم شواہد حاصل  کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملیر کالا بورڈ کے قریب ریلوے لائنیں کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی–پشاور ریلوے لائن کا حصہ ہیں، جو شہر کے مختلف حصوں کو جوڑتی ہیں۔ یہ لائنیں نہ صرف مسافروں کے لیے اہم ہیں بلکہ مال برداری کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں۔

Related Posts