حکومت کا 11 مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Saturday holiday for Federal Educational Institutions ends for two months
(فوٹو؛ فائل)

حکومت پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پنجاب بھر میں اسکولز، کالجز سمیت سمیت تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند رکھنے کا علان کردیا ہے ۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پنجاب بھر کے تمام تریلمی ادارے 11 مئی تک بند رکھنے کا علان کیا ہے۔

پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھرمیں پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔ رانا سکندر حیات کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

یاد رہے آج بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملے کیے تاہم افواج پاکستان نے اسے ناکام بنادیا۔

افوان پاکستان کی جانب سے بھارت کے 25 سے زائد ڈرونز تباہ کیے گئے جبکہ بھرپور جوابی کارروائی میں 50 فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

Related Posts