پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
پی سی بی کے اعلامیہ مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 8 میچز ملتوی کردیےگئے اور پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ حکام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل التواء کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پرکیاگیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث قومی توجہ اور جذبات افواج پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں، پی سی بی اور کھلاڑی شہدا کے لواحقین اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خود مختاری اولین ترجیح ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ذہنی سکون اور ان کے اہلِ خانہ کے خدشات کا احترام کرتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےک حکام کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچز کراچی یا دبئی منتقل کردیئے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








