چین پاکستان کی خود مختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزیرخارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ ڈان)

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں بھارت سے دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت ہوئی۔

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے خا رجہ اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت سے دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی حل پر زور دیا۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سے گفتگو میں کہاکہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں اور کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

Related Posts