ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، اس میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ملنے والے قرض کی قسط شامل نہیں کی گئی۔
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے تاہم آئی ایم ایف سے ملنے قرض کی رقم اگلے ہفتے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کی جائے گی۔
ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 مئی کو 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے ذخائر 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک اعدد وشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 9 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








