آرمی چیف عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کا عہدہ قوم، فوج اور شہداء و غازیوں کے نام کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آئی ایس پی آر)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز  ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا  اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ  یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان،  خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  صدرپاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینےکی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

Related Posts