مسئلہ کشمیر؛ دو ایٹمی ممالک کے درمیان خاموش آتش فشاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ گلوبل ویلیج)

برطانیہ نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے پاکستان پر حملے کو غیر ذمہ دارنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو دونوں ممالک کے درمیان ایتمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں کہا گیا ہےکہ پاک بھارت معنی خیز مذاکرات نہیں ہوئے تو دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے کشیدگی کے باوجود ذمہ داری، اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے حکمت عملی اپنائی ہے۔

خارجہ امور کمیٹی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ دونوں ممالک کو سفارتی دباؤ ڈالیں اور خطے میں انسانی حقوق کی نگرانی کی جائے۔

رپورٹ میں بھارت  کو جمہوری آزادیوں پر قدغنیں لگانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں صحافت سیاسی آزادیوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔

 رپورٹ میں سفارشات کی گئی ہیں کہ برطانیہ دونوں فریقین کو بین الاقوامی مبصرین کی رسائی کی اجازت دینے پر آمادہ کیا جائے۔ برطانوی حکومت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے مہاجرین کی آواز سنے اور ان کے تحفظات کا احترام کرے۔

Related Posts