اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ایک اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر ایک مسافر کو تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر نے بورڈنگ کے عمل کے دوران اہلکار سے کسی بات پر تلخ کلامی کی جس کے بعد اے ایس ایف اہلکار نے مشتعل ہو کر جسمانی بدسلوکی کی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں اہلکار کو مسافر پر ہاتھ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مسافر نے اس ناروا سلوک پر شکایت درج کروا دی ہے جبکہ اے ایس ایف حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ انسانی حقوق کے حلقے اور عام شہری اس واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








