فیلڈ مارشل کون ہوتا ہے؟ بَرّی فوج کا سب سے اعلیٰ اور باوقار عہدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Army Chief may become Chief of Defence Forces under 27th Amendment
FILE PHOTO

حکومت نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے، یہ بری فوج کا سب سے اعلیٰ ترین عہدہ ہوتا ہے جو عموماؑ جنگ یا انتہائی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

فوجی دنیا میں سب سے اعلیٰ اور باوقار عہدہ سمجھے جانے والے فیلڈ مارشل کے رینک کو عالمی تاریخ میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہ رینک جنگی مہارت، قومی خدمات اور عسکری قیادت میں غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر عطا کیا جاتا ہے۔

فیلڈ مارشل ایک تاریخی، اعزازی اور اعلیٰ فوجی رینک ہے جو اکثر ممالک کی بری فوج میں سب سے بڑا عہدہ مانا جاتا ہے۔

فیلڈ مارشل وہ اعلیٰ ترین فوجی رینک ہے جو عام طور پر جنگی مہارت، قیادت، اور قوم کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ یہ رینک جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ یورپی فوجی روایات سے نکلا ہے، خصوصاً برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی افواج میں۔ برطانوی فوج میں اسے فیلڈ مارشل کہا جاتا ہے جبکہ جرمنی میں یہ عہدہ جنرل فیلڈ مارشل کہلاتا ہے۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ انتہائی کم  فوجی افسران کو دیا جاتا ہے  تاہم یہ جنگی حکمت عملی، قیادت، اور قوم کے لیے نمایاں فوجی خدمات کا اعتراف ہوتا ہے۔

پاکستان کی عسکری تاریخ میں یہ منفرد اعزاز صرف جنرل محمد ایوب خان کو حاصل ہوا، جو بعد ازاں ملک کے صدر بھی بنے۔ 1958 میں بطور آرمی چیف انہوں نے مارشل لا نافذ کیا اور خود کو “فیلڈ مارشل” کے رینک پر ترقی دی جس پر بعد ازاں مختلف حلقوں میں بحث بھی ہوتی رہی۔

برطانیہ، بھارت، جرمنی، روس وغیرہ میں بھی یہ رینک موجود رہا ہے۔ بھارت میں فیلڈ مارشل کوڈی کرشنا مینن اور سم مانک شا کو یہ رینک دیا گیا تھا۔

Related Posts