بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی جان کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Does Salman Khan have connections with Dawood Ibrahim?
(فوٹو؛ فائل)

ممبئی پولیس نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بانڈرا میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں دو دن کے دوران غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پہلا واقعہ 20 مئی کو پیش آیا، جب چھتیس گڑھ کے رہائشی جیتندر کمار سنگھ نے سلمان خان سے ملاقات کے لیے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

دوسرا واقعہ 21 مئی کو 36 سالہ ماڈل عائشہ چابریا نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان نے اسے مدعو کیا تھا تاہم خان کے اہل خانہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان کے باندرا میں موجود گھر میں داخل ہونے کے دو الگ واقعات میں ملوث ایک خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جتیندر کو سب سے پہلے صبح 9:45 کے آس پاس باندرہ میں سلمان کے گھر کے قریب گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس وقت سلمان خان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسر نے اسے وہاں سے جانے کو کہا جس پر ناراض ہو کر جتیندر نے اپنا موبائل زمین پر پھینک کر توڑ دیا۔

اس کے علاوہ ایک علاحدہ واقعہ میں 32 سالہ خاتون ایشا چھابڑا کو فلم سٹار کی عمارت کی لفٹ تک پہنچنے کے بعد دھر لیا گیا۔

یہ وارداتیں اس وقت پیش آئیں جب سلمان خان پہلے ہی وائی پلس سیکیورٹی کے تحت ہیں، کیونکہ انہیں ماضی میں متعدد دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ پولیس حکام نے دونوں افراد کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں اور ان کے ارادوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts