خطے میں امن کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

army chief mark esper
army chief mark esper

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نےٹیلیفون کیا جس میں مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور امریکی سیکریٹری دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی سیکریٹری دفاع کاکہنا تھا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ضرورت پڑی توبھرپور قوت سے جواب دیاجائےگا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھاکہ ہم موجودہ تناؤ کی صورتحال کاخاتمہ چاہتے ہیں اور خطےمیں امن کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کیا ہے اور خطے میں امن کے لیے بھی ہم نے اکٹھے کردار ادا کیا ہے، تمام فریقین سفارتی طریقے سے معاملات حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیراعظم عمران خان

آرمی چیف کامزید کہنا تھا کہ ہم افغان مصالحتی عمل کی کامیابی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے اور نئے تنازعات میں جانے کے بجائے افغان امن عمل کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عراق میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملوں کی ہلاکت کےبعد سے امریکا اور ایران کے حالات انتہائی کشیدہ ہے۔

گزشتہ روزایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں ہم نے 15 میزائل حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 80 امریکی سپاہی ہلاک ہوئے۔

Related Posts