اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، خطے میں تنازع سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے عمانی وزیر مذہبی امور سلطان قبوس بن سید کی ملاقات ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دونوں ممالک کے باہمی دلچپسی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کیوں کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کےلیے بھی کوششیں کیں، عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، خطے میں تنازع سےپاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا،پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا سے جنگ نہیں چاہتے، ایرانی ہم منصب کے بیان پر شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








