دپیکا پڈکون کی طلبہ پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کی مذمت ،دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Bollywood superstar

اسلام آباد:بولی وڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کا نام ٹوئٹر پر صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹرینڈنگ میں رہا جس کی وجہ یہ تھی کہ اداکارہ گزشتہ روز بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی پہنچیں جہاں انہوں نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی۔

اب تک سونم کپور، سوارا بھاسکر، دیا مرزا، عالیہ بھٹ اور رچا جڈا جیسی اداکارائیں اس حملے کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں اور اب دپیکا پڈوکون بھی خود طلبہ کے ساتھ ان کے احتجاج کا حصہ بن گئیں۔

مزید پڑھیں:ایران کی انتقامی کارروائی: عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کو سراہاتے ہوئے ان کے سپورٹ میں کئی ٹرینڈز سامنے آئے، متعدد افراد نے یہ بھی لکھا کہ دپیکا پڈوکون کی دو روز میں پہلی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘چھپاک’ ریلیز ہونے جارہی ہے ۔

اس کے باوجود اداکارہ نے اس کی پرواہ کیے بغیر طلبہ کا سپورٹ کیا اور اس احتجاج کا حصہ بنیں۔پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے بھی دپیکا پڈوکون کو ان کے اس عمل پر خوب سراہا۔

صنم بلوچ نے دپیکا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘تشدد کی مذمت ضرور ہونی چاہیے’۔ریحام خان نے لکھا کہ ‘دپیکا نے ثابت کیا کہ وہ باقی سب سے منفرد ہیں’۔

Related Posts