بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر بردار طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے مسافر بردار طیارہ گر جانے کی تصدیق کردی۔ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گرگیا ہے جس پر عملے کے 12 ارکان سمیت 250 افراد سوار تھے۔
#BREAKING | Air India Ahmedabad-London flight crashes near airport in Gujarat’s Meghani area
More details awaited 🔗https://t.co/h1DrVJXaWq pic.twitter.com/MiuFVuB4AC
— The Times Of India (@timesofindia) June 12, 2025
ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرتے وقت طیارہ گرگیا جب کہ طیارے کے گرنے کے مقام پر دھواں بھی اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق دن کے وقت پیش آیا۔
حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کردی گئی ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں زخمیوں کو ریسکیو کرنے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔
احمد آباد کے رہائشی علاقے میں یہ حادثہ ہوا۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ طیارے کا پچھلا حصہ ٹکرانے کے سبب یہ حادثہ ہوا۔بھارتی وقت کے مطابق طیارے نے 1 بج کر 10 منٹ پر لندن کے لیے اڑان بھری تھی ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








