بھارت: احمدآباد ائیرپورٹ کے قریب مسافربردار طیارہ گر کر تباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Plane Crash in India
(Image: Online)

بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر بردار طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے مسافر بردار طیارہ گر جانے کی تصدیق کردی۔ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گرگیا ہے جس پر  عملے کے 12 ارکان سمیت 250 افراد سوار تھے۔

ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے  لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرتے وقت طیارہ گرگیا جب کہ طیارے کے گرنے کے مقام پر دھواں بھی اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق دن کے وقت پیش آیا۔

 حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کردی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  فائربریگیڈ کی گاڑیاں زخمیوں کو ریسکیو کرنے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔

احمد آباد کے رہائشی علاقے میں یہ حادثہ ہوا۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ طیارے کا پچھلا حصہ ٹکرانے کے سبب یہ حادثہ ہوا۔بھارتی وقت کے مطابق طیارے نے 1 بج کر 10 منٹ پر لندن کے لیے اڑان بھری تھی ۔

Related Posts