وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی ہوئی سرنگوں سے نکل رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو امریکا کے دورے کی دعوت ملی تو بھارت اور تحریکِ انصاف کو آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ تحریکِ انصاف اہم امریکی دورے کے دوران مظاہرے کی کال دے رہی ہے۔ آپ ہم پر تنقید کرتے ہیں تو کس حیثیت سے؟ پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، پی ٹی آئی اور بھارت مسلح افواج پر تنقید میں ملوث ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے چارج سنبھالا تو تاریخی تباہی سامنے تھی۔ وزیراعظم کی قیادت میں مشکل سفر شروع ہوا، سیلاب جیسی تباہ کاریاں آئیں، ترقیاتی بجٹ آگے بڑھایا یگا۔ پی ٹی آئی دور میں پوری سہ ماہی کیلئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں ہوسکا۔ کیا تحریکِ انصاف نے 4سال میں ایک بھی نیا منصوبہ بنایا تھا؟
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چور ڈاکو کے الزامات لگانے کے سوا کچھ نہ کیا، حکومت سوچ سمجھ کر حکمتِ عملی کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہی ہے۔ تیزی سے آگے بڑھنا اس لیے نہیں چاہتے تاکہ ترقی اور سائل میں لنک کمزور نہ ہو۔ حکومت کو فزیکل اسپیس، ٹیکس ریونیو اور ایکسپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کی جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے ملکی ترقی کے گواہ ہیں، اس کیلئے پی ٹی آئی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ ہم نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات کیں۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ ہمسایہ ملک ہمارا پانی بند نہیں کرسکتا، پاکستان پانی کے ڈیمز کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








