انسانیت مقدم، سیاست ثانوی، پاکستان نے بھارتی سانحے پر دکھ بانٹ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

احمد آباد کے قریب پیش آنے والے بھارتی مسافر طیارے کے المناک حادثے پر پاکستانی قیادت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وہ حادثے پر دلی افسردگی کا اظہار کرتے ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام سے تعزیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہو کر ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ “آج بھارت میں طیارے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہم بھارتی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Related Posts