زندگی کا معجزہ، رمیش خوفناک فضائی حادثے میں زندہ بچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ فضاء میں بلند ہوا لیکن صرف 60 سیکنڈ بعد موت بن کر زمین پر آ گرا۔ احمد آباد کے آسمان پر شعلے لپکے اور زمین پر ایک ہاسٹل آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ ہو گیا۔

طیارے میں سوار 242 افراد میں سے 240 سے زائد اپنی آخری سانس لے چکے ہیں۔ یہ پرواز نہ مکمل ہو سکی، نہ منزل تک پہنچی بلکہ ایک ہولناک چیخ بن کر فضاء میں گم ہو گئی۔ طیارہ جیسے ہی ہاسٹل کی عمارت پر گرا، وہاں موجود طلبا بھی موت کی نیند سو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ دور دور تک شعلے اور دھواں دکھائی دے رہا تھا۔ عمارت مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔ ملبے میں صرف جلی ہوئی لاشیں ملیں، جن کی شناخت ممکن نہیں۔

تاہم اب اطلاعات آرہی ہیں کہ ایک 38 سالہ مسافر، رمیش، جو طیارے میں سوار تھا، زندہ بچ گیا۔ شدید زخمی، لہولہان، مگر سانس لیتا ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق، “ہمیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ کوئی بچ بھی سکتا ہے۔

رمیش کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، اور اس کے اہل خانہ جب اسپتال پہنچے، تو آنکھوں میں آنسو اور لبوں پر شکر کا کلمہ تھا۔ اسپتال کے کمرے میں خاموشی، آنسو اور شکرگزاری کی فضا تھی۔

Related Posts