ایرانی ایٹمی ادارے کی تصدیق؛ امریکی حملے کے باوجود جوہری پروگرام محفوظ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکائی نیوز)

ایرانی ادارے نے واضح کیا ہے کہ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ ایران کو اپنی قومی ترقی اور ایٹمی توانائی کے فروغ سے روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایرانی ایٹمی ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کیے گئے یہ حملے ایران کے جوہری پروگرام کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں گے، اور ایران اپنی جوہری سرگرمیاں نہ صرف جاری رکھے گا بلکہ انہیں مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم پر قائم رہے گا۔

ادارے نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے حملوں کی مذمت کرے کیونکہ یہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور اپنی توانائی کی خود مختاری کے لیے پرعزم ہے۔

Related Posts