ناجائز تعلق کے شک نے رشتے نگل لیے، بیوی کے ہاتھوں شوہر اور بھتیجی قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں شک و شبہ نے دو قیمتی جانیں نگل لیں۔ ایک خاتون نے اپنی 16 سالہ بھتیجی اور شوہر کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولین کی شناخت شازیہ اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، قتل کی واردات شوکت کی اہلیہ زینب نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے انجام دی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زینب کو اپنے شوہر اور بھتیجی کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات کا شک تھا، جو اس خونی انجام کا سبب بنا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فورنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے جبکہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈولفن فورس نے موقع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملے اور خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق، ملزمہ زینب کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Posts