ایران نے اپنے جوہری تنصیبات پر حملے کے انتقام میں قطر میں قائم خطے میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی ائیربیس پر بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملوں کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ حملوں کے آغاز سے کچھ دیر قبل ہی قطری وزارت خارجہ نے ملکی ایئر اسپیس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ادھر قطر کا کہنا ہے کہ اس کے ائیر ڈیفنس نے امریکی ائیر بیس العدید پر میزائل حملے کو انٹرسیپٹ کر دیا۔
قطر نے دوحہ میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔ قطری حکام کے مطابق اس حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








