معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ جنت زبیر نے ٹی وی کی دنیا میں کافی نام کمایا ہے۔
وہ کئی ٹی وی شوز میں کام کر چکی ہیں۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر وہ تہلکہ مچاتی رہتی ہیں تاہم ان کے تازہ لک پر لوگ انہیں کافی ٹرول کر رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ پانی کو اپنے ناز و انداز سے آگ لگاتی نظر آرہی ہیں۔

ان کی یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئیں تو یہ آگ پانی سے پھیل کر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تصاویر میں وہ گلابی رنگ کے سوئمنگ سوٹ میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے گھنے لمبے بال کھلے رکھے ہیں۔

اداکارہ جنت زبیر میں ایک تصویر میں پانی میں پرکشش انداز میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔

دوسری تصویر میں وہ پانی میں تھرکتی نظر آ رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








