بجلی کا بل درست کروانے آئی بزرگ خاتون پر گارڈ کا تشدد؛ پاور ڈویژن کی قانونی کارروائی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون کو بجلی کا بل درست کرانے کے لیے دفتر آنے پر شدید بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاور ڈویژن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گارڈ کو معطل کر دیا اور ایف آئی آر درج کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

سیکیورٹی گارڈ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ گارڈ کو ملازمت سے برطرف کیا جا سکے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ عوام کی عزت اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے بزرگ خاتون سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے صارفین ہمارے لیے نہایت قابلِ احترام ہیں۔

Related Posts